گوادر،نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جی ڈی اے ہسپتال میں چائلڈ ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کر دیا

گوادر (قدرت روزنامہ) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے منگل کو ادارہ ترقیات گوادر میں قائم انڈس ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، او پی ڈی اور لیبارٹری شامل سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کی جائے نگران وزیر اعلیٰ کو انڈس ہسپتال کے ایچ او سی برگیڈیئر ڈاکٹر آفتاب نے ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی ایڈیشنل چیف سیکریٹری حافظ عبدالباسط، ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی ،ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی ،اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم ،سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے ،نگران وزیر اعلیٰ نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتال میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز فراہم کر رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین اور معیاری سہولتوں کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت کی جانب سے صحت عامہ کی سہولتوں میں خاطر خواہ اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں عام آدمی کا اعتماد بڑھا ہے ۔نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے انڈس اسپتال میں بچوں کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی افتتاح کیا۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

3 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

4 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago