بتایا گیا ہے کہ ایسے غیر ویکسین شدہ ٹکٹ ہولڈرز جن کا اس عرصے میں ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے وہ ایکسپو 2020ء کی سائٹ سے ملحقہ پی سی آر ٹیسٹنگ سہولت میں اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں ٹیسٹنگ سینٹرز کا ایک نیٹ ورک دستیاب ہے ، جن کی تفصیلات ایکسپو 2020 کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ، جب کہ ایکسپو 1 ڈے یا ملٹی ڈے پاس کے ساتھ کسی بھی درست ایکسپو 2020 ٹکٹ کی پیشکش پر پی سی آر ٹیسٹ مفت ہوگا . رپورٹ کے مطابق ایکسپو کے مضبوط حفاظتی منصوبوں میں تمام ایکسپو اور بین الاقوامی شرکت کرنے والے عملے ، رضاکاروں ، ٹھیکیداروں اور سروس فراہم کرنے والوں کی لازمی ویکسی نیشن شامل ہے ، اس کے علاوہ سائٹ پر سینیٹائزیشن اسٹیشن ، پویلین کے اندر اور باہر لازمی فیس ماسک ، اور دو میٹر کا سماجی فاصلہ ہر وقت برقرار رکھا جائے گا . . .
دبئی (قدرت روزنامہ) ایکسپو 2020 دبئی کے منتظمین نے ترمیم شدہ حفاظتی پروٹوکول کا اعلان کردیا ، 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا ویکسی نیشن یا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا . خلیج ٹائمز کے مطابق ایکسپو منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ تازہ ترین حفاظتی پروٹوکول میں کہا گیا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والے ایسے افراد جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے ان کے لیے کورونا ویکسی نیشن یا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہوگا ، ایکسپو وزیٹرز کو یو اے ای حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ کوئی بھی ویکسین لگوانا ہوگی یا پچھلے 72 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا .
متعلقہ خبریں