ایکسپو 2020 دبئی ؛ منتظمین کی جانب سے نئے حفاظتی پروٹوکول کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ) ایکسپو 2020 دبئی کے منتظمین نے ترمیم شدہ حفاظتی پروٹوکول کا اعلان کردیا ، 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا ویکسی نیشن یا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ایکسپو منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ تازہ ترین حفاظتی پروٹوکول میں کہا گیا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والے ایسے افراد جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے ان کے لیے کورونا ویکسی نیشن یا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہوگا ، ایکسپو وزیٹرز کو یو اے ای حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ کوئی بھی ویکسین لگوانا ہوگی یا پچھلے 72 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ ایسے غیر ویکسین شدہ ٹکٹ ہولڈرز جن کا اس عرصے میں ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے وہ ایکسپو 2020ء کی سائٹ سے ملحقہ پی سی آر ٹیسٹنگ سہولت میں اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں ٹیسٹنگ سینٹرز کا ایک نیٹ ورک دستیاب ہے ، جن کی تفصیلات ایکسپو 2020 کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ، جب کہ ایکسپو 1 ڈے یا ملٹی ڈے پاس کے ساتھ کسی بھی درست ایکسپو 2020 ٹکٹ کی پیشکش پر پی سی آر ٹیسٹ مفت ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایکسپو کے مضبوط حفاظتی منصوبوں میں تمام ایکسپو اور بین الاقوامی شرکت کرنے والے عملے ، رضاکاروں ، ٹھیکیداروں اور سروس فراہم کرنے والوں کی لازمی ویکسی نیشن شامل ہے ، اس کے علاوہ سائٹ پر سینیٹائزیشن اسٹیشن ، پویلین کے اندر اور باہر لازمی فیس ماسک ، اور دو میٹر کا سماجی فاصلہ ہر وقت برقرار رکھا جائے گا۔

Recent Posts

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

8 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

20 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

21 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

23 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

33 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

40 mins ago