کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہو گئی، دنیا میں آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضائیں انتہائی مضر صحت ہو گئیں، جس کی وجہ سے کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا . ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کی وجہ سے کراچی کی فضائیں بدستور انتہائی مضر صحت ہیں اور کراچی دنیا بھر میں آلودگی کے اعتبار سے آج تیسرے روز بھی پہلے نمبرپر ہے .

شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ ریکارڈ ہورہے ہیں جب کہ لاہوردنیا بھر کے آلودہ شہروں میں 166پرٹیکیولیٹ کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے . کویت سٹی 173پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اورکوچنگ/ ملائیشیا 153پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے . درجہ بندی کے مطابق 151سے 200درجے کی آلودگی مضرصحت سمجھی جاتی ہے اور 201سے300درجے کی آلودگی کو ماہرین انتہائی مضرصحت قرار دیتے ہیں . ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہرکرتا ہے . . .

متعلقہ خبریں