رائیونڈ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ، لڑکی کہاں کام کرتی تھی؟ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) رائیونڈ میں اینٹوں کے بھٹے پرکام کرنے والی 18 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رائیونڈ کے نواح میں پیش آیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی اینٹوں کے بھٹے پرکام کرتی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین افراد نے لڑکی کو اغوا کرنےکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان لڑکی کو بےہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago