یو اے ای؛ کورونا متاثرہ مریضوں میں نئے اینٹی وائرل طریقہ علاج کا کامیاب تجربہ

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے کورونا متاثرہ مریضوں میں نئے اینٹی وائرل طریقہ علاج کا کامیاب تجربہ کرلیا ، ابوظہبی کے محکمہ صحت کے تعاون سے سوترو ویماب کو ہنگامی بنیادوں پر کووڈ 19 کے متاثرین کے علاج میں کامیابی سے استعمال کیا گیا، علاج کو پانے والے مریضوں میں بہت کم وقت کے اندر مثبت صورتحال اور بہتری دیکھنے میں آئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں دنیا کے نئے اینٹی وائرل طریقہ علاج ’سوترو ویماب‘ کے استعمال کا کامیاب تجربہ متحدہ عرب امارات میں صحت عامہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک ادارہ ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی صحۃ کی جانب سے کیا گیا۔ اس حوالے سے صحۃ کے چیف میڈکل آفیسر ڈاکٹر انور سلام نے بتایا کہ ان کے ادارے نے عالمی وباء سے نمٹنے میں موثر قومی ردعمل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا اور اس کے علاج کی خاطر ملکی معاشرے میں بانی کے طور پر خدمات فراہم کی ہیں ، محکمہ صحت کے تعاون سے سوترو ویماب کو ہنگامی بنیادوں پر کووڈ 19 کے متاثرین کے علاج میں کامیابی سے استعمال کیا گیا ، اس علاج کو پانے والے مریضوں میں بہت کم وقت کے اندر مثبت صورتحال اور بہتری دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ امارات کے مقامی شہری سعید العامری کا سوترو ویماب سے کامیاب علاج کیا گیا ، جو کہ رواں سال کے آغاز پر عالمی وباء کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں شدید بخار ، سردرد اور جسم درد کا سامنا کرنا پڑا ، اس دوران وہ گھر پر قرنطینہ بھی رہے لیکن طبیعت میں بہتری نہ آنے پر انہیں شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا جس کے بعد ان کا بخار تیزی سے اترا اور مجموعی صحت کی حالت بھی بہتر ہونا شروع ہوگئی۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوترو ویماب کو عالمی سطح پر علاج معالجہ کی مایہ ناز کمپنی جی ایس کے نے تیار کیا ہے جو کہ امریکی ایف ڈی اے اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و تدارک کی جانب سے کورونا وائرس کے ہنگامی علاج کے لیے منظور شدہ طریقہ علاج ہے ، جس کی وجہ سے کورونا سے ہونے والی اموات میں 85 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے جب کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے بھی تیزی دیکھی گئی۔

Recent Posts

ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت…

1 min ago

جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی، مصدق ملک کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ…

6 mins ago

شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی…

9 mins ago

ژوب:ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید ، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی…

13 mins ago

صدر نےعالمی چیمپئن شاہ زیب رند کو10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس…

22 mins ago

کراچی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) گلشن معمار گبول گوٹھ ناز ہسپتال کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران…

25 mins ago