کراچی میں دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے


کراچی (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں ملک شاپ پر دودھ کے بیوپاریوں سے مسلح ڈکیت 45 لاکھ روپے لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی جانب سے شہر میں جلد اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
دکاندار کے مطابق دودھ کے بیوپاری اورنگی ٹاؤن میں سپلائی کیے جانے والے دودھ کی رقم جمع کر رہے تھے، دودھ کے بیوپاری دودھ کی دیگر دکانوں سے کلیکشن کرتے ہوئے فرید کالونی میں آخری دکان پر پہنچے تو ڈکیت بھی تعاقب کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔
ڈکیتوں نے بیوپاریوں پر اسلحہ تان لیا اور ڈبے میں موجود رقم چھین لی اور بآسانی فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ڈکیتوں کی تعداد 5 تھی اور سب ڈکیتوں کے ہاتھوں میں اسلحہ موجود تھا جبکہ سب موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔
ایس ایچ او مومن آباد سب انسپکر انصار احمد کے مطابق مِلک شاپ پر دودھ کے بیوپاریوں سے واردات 10 سے 11 بجے کے درمیان ہوئی، دودھ کے بیوپاریوں کو رقم کی کلیکشن کرنے کے بعد بھینس کالونی جانا تھا لیکن آخری ملک شاپ پر رقم کی کلیکشن کے دوران مسلح ڈکیت ان سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
انھوں نے بتایا کہ جس جگہ رقم کلیکشن کی جا رہی تھی وہاں کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں تھے جس وجہ سے مسلح ملزمان واردات کرکے بآسانی فرار ہوئے، پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کر کے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

7 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

16 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

26 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

37 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

44 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

53 mins ago