لاہور (قدرت روزنامہ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو جعلی، غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نگراں وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ایسی تمام ادویات کی فروخت، اسٹوریج اور ڈسٹری بیوشن بند کی جائیں، مارکیٹ میں نگرانی کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔
نگراں وفاقی وزیر صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں جعلی انجیکشن لگنے سے بینائی متاثر ہونے کے اب تک 68 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہوئے۔پنجاب کے نگراں وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…