کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمۂ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شام کے وقت جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور جمعے کو پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 2 کلو میٹر فی گھنٹا ریکارڈ کی گئی ہے جن میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…