گووندا کی جگہ منوج باجپائی کو لینے پر کس فلم کی اسکرپٹ تبدیل کرنی پڑی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی فلم ساز ہنسل مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ گووندا کی وجہ سے انہیں ایک فلم کا اسکرپٹ تبدیل کرنا پڑ گیا اور پھر منوج باجپائی کےلیے دوبارہ اس پر کام کرنا پڑا۔ ہنسل مہتا نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم علی گڑھ سے متعلق دلچسپ قصہ بیان کردیا۔
فلم ساز نے کہا کہ کبھی کبھار آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی اداکار کو ذہن میں رکھ کر اسکرپٹ تیار کرتے ہیں، آپ اس اداکار میں پھنس جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسا میرے ساتھ بھی ہوا جب میں نے ایک اداکار کو ذہن میں رکھ کر اسکرپٹ تیار کیا اور پھر اس نے پروجیکٹ کرنے سے منع کردیا جس کے بعد یہ کہانی چھوڑنی پڑی اور پھر اسے نئے سرے سے ترتیب دیا گیا۔
ہنسل مہتا کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے ساتھ اس وقت ہوا جب میں فلم علی گڑھ کا اسکرپٹ تیار کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب میں فلم علی گڑھ کےلیے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابرا کے ساتھ بیٹھا تو ان سے کہا کہ ’چلیں گووندا سے بات کرتے ہیں۔‘
ہنسل مہتا نے کہا کہ مکیش چھابرا سے ملاقات کے بعد کیا ہوا مجھے نہیں معلوم، لیکن اتنا ضرور معلوم ہے کہ گووندا کی فلم کےلیے کاسٹنگ نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد مکیش چھابرا نے کہا تھا کہ ’آپ منوج باجپائی سے بات کریں۔‘
واضح رہے کہ فلم علی گڑھ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں منوج باجپائی نے جامعہ علی گڑھ کے پروفیسر ڈاکٹر شری نیواس رام چندرا سراس کا کردار نبھایا تھا۔ فلم میں منوج باجپائی کے علاوہ راجکمار راؤ، دل ناز ایرانی، ایشوک سنگھ اور اشیش ودیارتھی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

1 min ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

9 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

15 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

30 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

38 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

44 mins ago