سروسز ہسپتال لاہور میں 50 کروڑ روپے مالیت کے سکینڈل کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)سروسز ہسپتال لاہور میں قواعدو ضوابط سے ہٹ کر لوکل پرچیز کے ذریعے ادویات سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کے سکینڈل کا انکشاف ہوا جس پر محکمہ سپشلائز ہیلتھ پنجاب نے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہے سکینڈل کے حوالے سے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ مذکورہ مبینہ سکینڈل ان کی بطور ایم ایس ہسپتال تعیناتی سے چند روز پہلے کا ہے جبکہ غیر قانونی پرچیز ہسپتال کے سابق اے ایم ایس اور ڈرگ کنٹرول کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی تھیں . یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تقریباً 50 کروڑ مالیت کی لوکل پرچیز فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیر عمل میں لائی گئی اور لوکل پرچیز کے باقاعدہ آڈر جاری کئے گئے .

اس پرچیز کے سلسلے میں خرچ کی گئی رقم پر بجٹ نمبر لگانے کی تکلیف بھی گوار نہیں کی گئی جبکہ قواعدو ضوابط کے مطابق ہسپتال کے مجموعی بجٹ کا 15 فیصد لوکل پرچیز پر خرچ کیا جاسکتا ہے . ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق انہوں نے لوکل پرچیز سے متعلق تمام ریکارڈ وصول کر کے انکوائری ٹیم کے حوالے کردیا ہے . . .

متعلقہ خبریں