نال (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے سلسلے میں شدید انا نصافی سے کام لیا . جسے دور نہ کیا تو علاقہ کے عوام میں بے چینی پھیل سکتی ہے .
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نال اور خضدار کے حلقہ میں توتک کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاقے درنیلی اور اورناچ کو وڈھ کے ساتھ ملایا گیا ہے . نال اور خضدار کی صوبائی حلقے میں ووٹروں کی تعداد چا ر لاکھ بیس ہزار رکھی گئی جوکہ بلوچستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے . اتنی آبادی پر مشتمل حلقے صرف پنجاب میں ہوتے ہیں . انہوں نے کہا کہ نال خضدار کے مقابلے میں زہری کا حلقہ صرف2لاکھ 70ہزار نفوس پر مشتمل ہے . ازراہ اصول تمام حلقوں کی یکساں آبادی پر رکھا جانا چاہئے جبکہ الیکشن کمیشن نے اہل خضدار اور نال سے تقریاں کی ہے . انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ بندیوں کو منصفانہ طور پر درست رکھا جائے . انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے تاکہ عوام کی شنوائی ہوسکے .
. .