الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں شدید نا انصافی کی ہے، سردار اسلم بزنجو

نال (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے سلسلے میں شدید انا نصافی سے کام لیا ۔ جسے دور نہ کیا تو علاقہ کے عوام میں بے چینی پھیل سکتی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نال اور خضدار کے حلقہ میں توتک کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاقے درنیلی اور اورناچ کو وڈھ کے ساتھ ملایا گیا ہے ۔ نال اور خضدار کی صوبائی حلقے میں ووٹروں کی تعداد چا ر لاکھ بیس ہزار رکھی گئی جوکہ بلوچستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔ اتنی آبادی پر مشتمل حلقے صرف پنجاب میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نال خضدار کے مقابلے میں زہری کا حلقہ صرف2لاکھ 70ہزار نفوس پر مشتمل ہے ۔ ازراہ اصول تمام حلقوں کی یکساں آبادی پر رکھا جانا چاہئے جبکہ الیکشن کمیشن نے اہل خضدار اور نال سے تقریاں کی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ بندیوں کو منصفانہ طور پر درست رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے تاکہ عوام کی شنوائی ہوسکے ۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

7 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

7 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

7 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

7 hours ago