پیٹرولیم قیمتوں پر پرانے ٹویٹ ٗ مرتضیٰ وہاب اور اسد عمر میں دلچسپ مکالمہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے نون لیگ دور میں اسد عمر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر سوال کیا جس کا جواب وفاقی وزیر نے انتہائی دلچسپ انداز میں دیا۔ اسد عمر نے یکم فروری 2016 میں کیے گئے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے دور میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 52 فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے۔اب پانچ سال گزر جانے کے بعد مرتضی وہاب نے اسد عمر سے اسی ٹویٹ پر سوال کیا کہ کیا اب بھی آپ ایسی ہی جمع تفریق کرسکتے ہیں۔

مرتضی وہاب کے اس سوال کے جواب میں اسد عمر نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا حاضر جناب اور اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حساب پیش کردیا۔ اسد عمر کے مطابق اس وقت پیٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے اور سیلز ٹیکس 11 روپے 76 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔اسد عمر کے مطابق مجموعی طور پر ایک لیٹر پیٹرول پر 17روپے 38پیسے ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ پیٹرول کی بنیادی قیمت 105 روپے 92پیسے ہے، اس میں ٹیکس جمع کردیں تو یہ 123 روپے 30پیسے بن جاتا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ نون کے دور سے تین گنا کم ٹیکس لے رہی ہے۔ ن لیگ پیٹرول پر 52فیصد ٹیکس وصول کر رہی تھی لیکن پی ٹی آئی کے دور میں ٹیکس کی شرح 16اعشاریہ 40فیصد ہے۔ اپنے ٹویٹ کے آخر میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ اور کوئی خدمت جناب؟بعد ازاں مرتضیٰ وہاب نے کچھ دیگر حقائق بیان کرتے ہوئے لکھا کہ تیل کی قیمت 123روپے تک پہنچا کر بھی آپ کے پاس ایسی باتیں کرنے کی ہمت ہے۔

Recent Posts

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

1 min ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

55 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

1 hour ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

1 hour ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago