تربت، پنجگور اور گوادر اضلاع کو ایران سے ملانے والی تین نئی بارڈر مارکیٹیں اگلے ایک ماہ کے اندر کھول دی جائیں گی انفراسٹرکچر تیار ہے،جان اچکزئی

   

تربت(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ تربت، پنجگور اور گوادر اضلاع کو ایران سے ملانے والی تین نئی بارڈر مارکیٹیں اگلے ایک ماہ کے اندر کھول دی جائیں گی انفراسٹرکچر تیار ہے اور دونوں حکومتوں نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں واشک اور تفتان کے ساتھ سرحدی بازار پہلے ہی کام کر رہے ہیں

حکومت طویل عرصے سے ایرانی بولی لگانے والے لوگوں کو متبادل ذرائع معاش کے فراہم کرنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز تربت یونیورسٹی کے سٹی کیمپس کے فیکلٹی آف لاء کے طلبا ء و طالبات سے اپنے خطاب اور انٹر ایکٹو سیشن کے دوران کیا فیکلٹی پہنچنے پر ڈین فیکلٹی آف لاء ڈاکٹر گل حسن بلوچ نے صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کااستقبال کیا

اس موقع پر صوبائی وزیر نے فیکلٹی آف لاء کی عمارت میں واقع مختلف سیکشن کا دورہ کیا جہاں پر ڈاکٹر گل حسن بلوچ نے انہیں شعبہ قانون کی کلاسز کے حوالے سے بریفننگ دی صوبائی وزیر اطلاعات کو بتایا گیا کہ شعبہ قانون کے تحت تین سالہ پروگرام تربت یونیورسٹی کی زیر نگرانی منعقد کیا جارہا ہے جس میں ضلع کیچ کے ممتاز قانون دان طالب علموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے انٹریکٹو سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ

ضلع کیچ میں قانون کی تعلیم کےشعبے میں علم حاصل کرنے کے لیے طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات بھی پیش پیش ہیں جو ہمارے بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے لیے ایک انتہائی حوصلہ افزاء بات ہے انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ضلع کیچ میں تعلیم کا تناسب بلوچستان کے دیگر علاقوں سے کہیں زیادہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہاں کے طالب علم تعلیم کے تمام شعبہ جات میں کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا آج کے جدید دور میں ہمیں انٹرنیٹ کا استعمال کرکے اپنے ہنر میں اضافہ کرنا چاہیے اور ای کامرس کے ذریعے اپنے لیے خود روزگار کے ذرائع پیدا کرنا چاہیں

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پاس وسائل بیشمار ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان وسائل کا استعمال کرکے ملک اور قوم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کو کاروبار کے لیے کھول رہی ہے تاکہ بیرونی سرمایہ کار یہاں آکر اپنا پیسہ لگائیں اور بلوچستان کے عوام کو روزگار کے بیشمار ذرائع مل سکیں صوبائی وزیر نے فیکلٹی آف لاء کے طلباء وطالبات کے لیے 250 اسکالرشپ اور اچھی کارکردگی دکھانے والے 50 طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا انہوں نے طالب علموں کو ایکسپوژر وزٹ کے لیے ملک کے دیگر علاقوں میں لیجانے کا بھی اعلان کیا ۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

7 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

7 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

7 hours ago