کراچی(قدرت روزنامہ) موبائل اور ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کا انکشاف ہوگیا۔صدر کے علاقے میں ایف آئی اے نے ایک دفتر پر کاررروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان موبائل اور ایل ای ڈی لائٹس کی آڑ میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ ان کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت ملے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان اب تک پاکستانی 1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ کر چکے ہیں۔ شہزاد نامی شخص لاہور سے چینی کرنسی فراہم کرتا ہے۔ شہزاد نے ساڑھے 7 کروڑ روپے تک چینی کرنسی فراہم کی۔ ملزم سلمان نے صدر میں موبائل کا کام کرنے والے دکان داروں کو رقم فراہم کی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…