مستونگ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے مستونگ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 53 تک پہنچ گئی جبکہ 60 سے زائد زخمی بتائے گئے ہیں .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مستونگ میں گزشتہ روز مصروف بازار میں واقع مدینہ مسجد کے قریبی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ناکہ بندی کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں .

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم کا کہنا تھا کہ دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا جہاں لوگ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس میں شرکت کیلئے جمع ہو رہے تھے .

. .

متعلقہ خبریں