شائقین کرکٹ نے پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا پر بھڑاس نکال دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکیورٹی خطرات کو جواز بناکر گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا جو کہ نہ صرف پی سی بی کیلئے بڑا دھچکا تھا بلکہ شائقینِ کرکٹ بھی اپنی سماعتوں پر یقین نہ کرسکے۔سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی نیوزی لینڈ کے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تاہم پاکستانی صارفین کی حسِ مزاح کو کوئی مات نہیں دے سکتا جس کا عملی مظاہرہ اس پریشان کن صورت حال

میں بھی گزشتہ روز دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کافی متحرک دکھائی دیے اور اس معاملے پر متعدد میمز بھی بناڈالے۔ کسی نے میم کے ذریعے اپنا دِل ہلکا کیا تو کوئی نیوزی لینڈ کو کوستا رہا۔ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ‘ٹی از فینٹاسٹک’ جیسا تاریخی جملہ کہنے اور پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹرول کیا کہ پاکستان سب سے زیادہ محفوظ ملک ہے، اگر کسی کو شک ہے تو وہ اس پائلٹ سے پوچھ سکتا ہے، یہ آپ کو اچھی طرح سے بتائے گا۔ایک اور صارف نے معروف بھارتی فلم ‘بھاگم بھاگ’ میں اکشے کمار کے ایک یادگار ڈائیلاگ اور سین کی تصویر پوسٹ کی جس میں اکشے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ‘بہن ڈر گئی، بہن ڈر گئی’۔ صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ’وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس وقت نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے بارے میں یہ سوچ رہے ہیں۔‘فیس بک پر ایک پیج نے 2006 کی بالی وڈ کی مزاحیہ فلم ‘چُپ چُپ کے’ کے ایک سین کی تصویر پوسٹ کی جس میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار شاہد کپور ساتھی اداکارہ نیہا دھوپیا کے کہنے پر بڑے مزاحیہ انداز میں فون پر کسی کو دھمکی دے رہے ہوتے ہیں۔اس تصویر کو نیوزی لینڈ ٹیم کو درپیش سکیورٹی خدشے سے تشبیہہ دی گئی۔عمر چوہدری نامی ٹوئٹر صارف نے نیوزی لینڈ ٹیم کے اس فیصلے کو ہمارے معاشرے میں موجود ایک اہم مسئلے کے ساتھ جوڑ دیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیوی ٹیم نے وہی کیا جو 4 سال رشتہ چلانے کے بعد ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ استخارہ صحیح نہیں آیا۔فہیم نامی صارف نے کیوی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کووں سے تشبیہہ دے کر اپنی بھڑاس نکالی۔

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

1 min ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

5 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

13 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

23 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

47 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

54 mins ago