ٹاپ 10 بھارتی فلموں میں شاہ رخ کی سلمان خان کو شکست


ممبئی(قدرت روزنامہ) سال سال 2023 کا آغاز ہی بھارتی سینما کے لیے شاندار رہا ہے کیونکہ ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دیکھنے کو ملیں ہیں جنہوں نے کمائی کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے، بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کی فہرست میں شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ سرفہرست ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 10 ہندی فلموں کی فہرست گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کی گئی، جن میں بالی ووڈ کے تین خانز یعنی شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی دو دو فلمیں شامل ہیں جبکہ سنی دیول، پربھاس، یش اور رنبیر کپور کی بھی ایک ایک فلم اس فہرست میں شامل ہے۔
شاہ رخ خان کی دو فلمیں ٹاپ 3 میں:
فہرست میں شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ پہلے نمبر پر ہے، جس نے بھارت میں اب تک 525.5 کروڑ کی کمائی کرلی ہے، سنی دیول کی فلم ‘غدر2′ 524.8 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ شاہ رخ خان کی رواں سال جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پٹھان’ 524.53 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ ٹاپ 3 فلموں میں شامل ہیں۔
باہوبلی 2، دنگل ٹاپ 10 میں:

2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘باہوبلی 2′ کا ہندی ورژن چوتھے نمبر پر ہے جس نے بھارت میں 510.99 کروڑ کمائے، فلم ‘کے جی ایف 2′ 435.33 کروڑ کی کمائی کے ساتھ پانچویں پر ہے، بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی 2016 میں ریلیز ہونے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ‘دنگل’ 374.43 کروڑ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، رنبیر کپور کی فلم ‘سنجو’ نے 342.57 کروڑ روپے کماکر فہرست میں ساتویں نمبر اپنی جگہ بنائی ہے جبکہ بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 10 ہندی فلموں میں عامر خان کی ایک اور فلم ‘پی کے’ بھی ہے جس نے 340.8 کروڑ کمائے تھے۔
فہرست میں سلمان خان سب سے ہیچھے:
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی دو فلمیں بھی ٹاپ 10 ہندی فلموں کا حصہ ہیں، فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ 339.16 کروڑ کی کمائی کے ساتھ نویں نمبر جبکہ اُن کی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ 320.34 کروڑ کماکر دسویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ یہ صرف بھارت ہونے والی ان فلموں کی کمائی کی فہرست ہے۔

Recent Posts

کراچی:سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور سیل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی انتظامیہ نے سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور…

3 mins ago

گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کی خبروں پر بلوچستان حکومت کا ردعمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی خبروں پر ردعمل…

8 mins ago

کراچی :موٹر سائیکل بچانے کی کوشش پر ڈاکو کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ )لیاقت آباد میں ڈاکو کے ہاتھوں شہری کے قتل کی سی سی ٹی…

8 mins ago

اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ اگلے…

22 mins ago

آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی کیخلاف پرُتشدد احتجاج، سب انسپکٹر شہید، 16 اہلکار زخمی

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف…

34 mins ago

لاہور؛ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں…

43 mins ago