پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار نئے مریض رپورٹ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار 269 نئے مریض رپورٹ ہوگئے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق پنجاب میں آشوب چشم کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی محض ایک روز کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں آشوب چشم کے مزید 10 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے رپورٹ شدہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 795 ہوگئی۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9119 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1132 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد صرف فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل مریضوں کی تعداد 30,971 ہوگئی۔
ملتان میں گزشتہ ایک روز کے دوران آشوب چشم کے 1048 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں ان کی تعداد 16,351 ہوگئی، بہاولپور میں گزشتہ روز 1540 نئے مریض سامنے آئے اور وہاں تعداد پنجاب بھر میں سب سے زیادہ 77,638 کیسز ہوگئی۔ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 452 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں اس تعداد 23,397 ہوگئی۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

6 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

13 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

30 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

34 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

45 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

56 mins ago