مسجدوں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے ،چیئرمین سینیٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مستونگ اورہنگو میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدوں ، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے ، ڈی ایس پی سمیت قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا ۔انہوںنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا نہ ہی کوئی مذہب اپنے پیرو کاروں کو دہشت گردی کی اجازت دیتا ہے ۔
دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ،قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں ۔
چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ، سینیٹ میں قائد ایوان محمد اسحاق ڈار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات انہوں نے دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کی مغفرت اور بلندی درجات اور اہلخانہ کے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

7 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

17 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

43 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago