کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے مستونگ دھماکے کے خلاف کل بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔بلوچستان بار کونسل نے اپنے بیان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ صوبائی، وفاقی حکومتیں اور سیکورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔
بارکونسل کے مطابق سالانہ اربوں روپے امن و امان سیکورٹی کے نام پر خرچ ہوتے ہیں لیکن بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سانحہ مستونگ میں 50 سے زائد افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر بلوچستان بھر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی جانب سے کل 30 ستمبر کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…