کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے ، پاکستان نے آئی ایم ایف پر واضح کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے آئی ایم ایف کو واضح کر دیا ہے کہ نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی . ایف بی آر حکام سے آئی ایم ایف حکام کی آن لائن میٹنگ ہوئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ نیا ٹیکس لگائے بغیر ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرے گا، رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا ہے .


ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی عالمی مالیاتی ادارے کو آگاہ کیا جبکہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا .
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا . جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹا آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں