مستونگ دھماکے کے شہداء کیلئے 20 لاکھ، زخمیوں کیلئے 10 لاکھ امداد کا اعلان کیا جائے، صادق سنجرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان سے امید ہے کہ وہ مستونگ دھماکے کے شہداءاور زخمیوں کے لئے پیکج کا اعلان کرینگے،نگراں وزیر اعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ مستونگ دھماکے کے شہداءکے لئے 20 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 10 لاکھ کی امداد کا اعلان کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سینیٹر زنصیب اللہ بازئی، پرنس عمر احمدزئی اور رخسانہ زبیری کے ہمراہ مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے سول اسپتال کا دورہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے ہسپتال میں مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے مستونگ دھماکہ متاثرین کے لئے امدادی پیکج کی تجویز دی اور مطالبہ کیا کہ مستونگ دھماکے کے شہداءکے لئے 20 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 10 لاکھ کی امداد کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان مستونگ دھماکے کے شہداءاور زخمیوں کے لئے پیکج کا اعلان کرینگے۔محمد صادق سنجرانی نے زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات پراطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے عیدمیلاد النبی کے جلوس کو ٹارگٹ کرنا دہشت گردوں کی اسلام دشمنی کاواضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز ،دہشت گردوں کی جڑیں کاٹ چکی ہیں جلد مکمل نجات مل جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ دھماکے میں شہید ہو نے والے افراد کے ورثاءکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں امن عمل کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

8 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

10 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

45 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

47 mins ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 hour ago