عالمی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ راجھستان میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 42 افراد ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاع میں جان کی بازی ہارے ہیں . خبر رساں ایجنسی کے مطابق جے پور میں تاریخی قلعے امر فورٹ کے دو واچ ٹاورز پر بجلی گری جو شہر میں طوفان کا نظارہ کرنے والے شہریوں سے بھرے ہوئے تھے . علاقے کے سینئر پولیس افسر سورب تیواری نے اس حوالے سے عالمی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ لوگ قلعے کے اندر تھے اور پہلے ہی سے بارش ہو رہی تھی . انہوں نے کہا کہ جب بارش بہت تیزہوئی تو لوگ واچ ٹاورز پر چلے گئے جہاں بجلی گری . خبر رساں ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ قلعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 17 زخمی ہیں . پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے . پولیس افسر سورب تیواری کا کہنا ہے کہ جب بجلی گری تو دونوں ٹاورز پر 30 لوگ تھے . انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں کچھ لوگ بجلی کا جھٹکا لگنے سے بے ہوش ہوئے تو کچھ افراتفری کے باعث ٹاور سے باہر بھاگے جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے . عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مرنے والے افراد کے گھر والوں کو معاوضہ دیا جائے گا . برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق متاثرہ افراد بارہویں صدی میں تعمیر کیے گئے جبکہ قلعے کے واچ ٹاور کی چھت پر بارش میں سیلفیاں لے رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی کڑکی . آسمانی بجلی گرنے کے دوران تقریبا ً27 افراد قلعے کے مینار اور دیوار پر موجود تھے . آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم کچھ سیاہ زمین پر کود پڑے اور زخمی ہوگئے . جے پور کے سینئر پولیس افسر راہل پرکاش نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد جوان تھے جو بطور سیاح علاقے کا دورہ کررہے تھے . مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ہی راجستھان کے دوسرے حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید نو افراد کی موت واقع ہوئی . . .
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں . اعداد و شمار کے مطابق 11 ہلاکتیں جے پورکے تاریخی قلعے میں ہوئی ہیں .
متعلقہ خبریں