آسمانی بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 11 ہلاکتیں جے پورکے تاریخی قلعے میں ہوئی ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ راجھستان میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 42 افراد ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاع میں جان کی بازی ہارے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جے پور میں تاریخی قلعے امر فورٹ کے دو واچ ٹاورز پر بجلی گری جو شہر میں طوفان کا نظارہ کرنے والے شہریوں سے بھرے ہوئے تھے۔علاقے کے سینئر پولیس افسر سورب تیواری نے اس حوالے سے عالمی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ لوگ قلعے کے اندر تھے اور پہلے ہی سے بارش ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب بارش بہت تیزہوئی تو لوگ واچ ٹاورز پر چلے گئے جہاں بجلی گری۔

خبر رساں ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ قلعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 17 زخمی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس افسر سورب تیواری کا کہنا ہے کہ جب بجلی گری تو دونوں ٹاورز پر 30 لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں کچھ لوگ بجلی کا جھٹکا لگنے سے بے ہوش ہوئے تو کچھ افراتفری کے باعث ٹاور سے باہر بھاگے جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مرنے والے افراد کے گھر والوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق متاثرہ افراد بارہویں صدی میں تعمیر کیے گئے جبکہ قلعے کے واچ ٹاور کی چھت پر بارش میں سیلفیاں لے رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی کڑکی۔آسمانی بجلی گرنے کے دوران تقریبا ً27 افراد قلعے کے مینار اور دیوار پر موجود تھے۔
آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم کچھ سیاہ زمین پر کود پڑے اور زخمی ہوگئے۔جے پور کے سینئر پولیس افسر راہل پرکاش نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد جوان تھے جو بطور سیاح علاقے کا دورہ کررہے تھے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ہی راجستھان کے دوسرے حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید نو افراد کی موت واقع ہوئی۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

39 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

49 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

1 hour ago