کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مردان ڈومکی سے نگران وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی ، آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی ملاقات ،سانحہ مستونگ سے متعلق نگران وزیر اعلیٰ کو پیش رفت سے آگاہ کیا . ہفتہ کو نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مردان ڈومکی سے نگران وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی ، آئی جی پولیس عبد الخا لق شیخ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے ملاقات کی .
ملاقات میں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے سانحہ مستونگ سے متعلق نگران وزیر اعلیٰ کو پیش رفت سے آگاہ کیا . اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس اور سی ٹی ڈی کو سانحہ مستونگ کی تحقیقات میں تمام پہلوو¿ں پر نظر رکھنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے .
. .