کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مردان ڈومکی سے نگران وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی ، آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی ملاقات ،سانحہ مستونگ سے متعلق نگران وزیر اعلیٰ کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ہفتہ کو نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مردان ڈومکی سے نگران وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی ، آئی جی پولیس عبد الخا لق شیخ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے سانحہ مستونگ سے متعلق نگران وزیر اعلیٰ کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس اور سی ٹی ڈی کو سانحہ مستونگ کی تحقیقات میں تمام پہلوو¿ں پر نظر رکھنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے ۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…