تخریب کاروں سے نمٹنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جمال رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کھبی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے . ہمارے قانون نافذ کرنے والے سیکورٹی اہلکار بہادری سے دہشتگرد عناصر اور انکے سہولت کاروں سے اہنی ہاتھوں سے نمٹے گے .

انہوں نے مستونگ واقعہ میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا . انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پرامن جلوس میں شرکت کرنے والے معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے . نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے اور صحت یابی کیلئے تمام سہولیات فراہم کرینگے . نگران صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،حکومت دہشتگردوں کیساتھ نمٹنے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اور لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے . نگران صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے بلند درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی .

. .

متعلقہ خبریں