تخریب کاروں سے نمٹنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جمال رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کھبی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ہمارے قانون نافذ کرنے والے سیکورٹی اہلکار بہادری سے دہشتگرد عناصر اور انکے سہولت کاروں سے اہنی ہاتھوں سے نمٹے گے۔انہوں نے مستونگ واقعہ میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پرامن جلوس میں شرکت کرنے والے معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے اور صحت یابی کیلئے تمام سہولیات فراہم کرینگے۔نگران صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،حکومت دہشتگردوں کیساتھ نمٹنے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اور لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔نگران صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے بلند درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

16 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

19 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

21 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

56 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

58 mins ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 hour ago