کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں جاری ہے . اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ہدایات پر کیسکوکی ٹیموںنے ہفتے کے روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام علاقوںمیں کارروائیاں کیں .
اس دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 97نادہندگان کے کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے گئے . لورالائی سرکل کے علاقوں میں بھی بلوںکی عدم ادائیگی پر 68نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئےے گئے . اسی طرح خضدار سرکل کے علاقوںسے نادہندگان کے 52کنکشنز منقطع کر دئیے گئے . پشین، چمن، یارو، خانوزئی اور علی زئی س5 نادہندہ صارف کے ٹرانسفارمرزاُتاردئےے گئے اور بلوںکی عدم ادائیگی پر 78نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے . سبی اور ڈیرہ مرادجمالی کے علاقوں سے نادہندگان کے کن61کشنز منقطع جبکہ 3ٹرانسفارمر بلوںکی عدم ا دائیگی پر اُتاردئےے گئے . اسی طرح مکران سرکل کے علاقوں سے 48نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے .
. .