شیخو پورہ ( قدرت روزنامہ ) بھیکی کے علاقے میں تین ڈاکوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ماں باپ کو باندھ کر ان کے سامنے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈاکو کاشتکار کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی لوٹ کر لے گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اورتفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم بھی کر لیاگیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ بھیکی کی حدود میں نواب کوٹ کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جبکہ تین ملزمان کا تعلق بھی اسی گاﺅں سے ہے، ڈاکوں نے دوران ڈکیتی والدین کو رسیوں سے باندھ کر بیٹی کو اجتماعی نشانہ بنایا جو عاملہ اور حافظہ بھی ہے۔
پولیس حکا م نے مزید بتایا کہ ملزمان پہلے بھی ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطوب تھے۔ڈاکووں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ، مزید تفتیش کاسلسلہ ابھی جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…
کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…