پریانکا چوہڑا نے رئیلیٹی شو ’دی ایکٹیوسٹ‘ کا حصہ بننے پر معافی مانگ لی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رئیلیٹی شو’’دی ایکٹیوسٹ‘‘ کا حصہ بننے پر معافی مانگ لی۔

شو کے فارمیٹ کے مطابق اس میں 6 لوگ حصہ لینے والے تھے اور پریانکا، اشر اور جولیانا ان 6 لوگوں کی تین ٹیموں کے جج تھے۔ شو میں یہ تینوں ٹیمیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرنے والی تھیں اور جو ٹیم سب سے اچھا مظاہرہ کرتی اسے فاتح قرار دیاجاتا۔ شو کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ اس میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں تبدیلی لے کر آئیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر شو کے فارمیٹ کو لے کر تنازع کھڑا ہوگیا اور لوگوں نے اس پر تنقید کرنی شروع کردی۔ لوگوں کا شو کے بارے میں کہنا ہے کہ سماجی کارکن ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ نہیں کرتے بلکہ یہ شو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سماجی تبدیلی لانے کے بارے میں ہونا چاہئے تھا۔

لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اس شو میں بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جارہا ہے بڑے بڑے اور مہنگے سیلیبریٹیز کو شو میں لایا جارہاہے تو اس سے بہتر تو یہ ہے کہ آپ یہ پیسہ ٹی وی شو میں لگانے کے بجائے براہ راست سماج میں تبدیلی لانے کے لیے خرچ کریں۔ لوگوں نے شو کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں منفی ردعمل دیا اور شو کو بے حسی پر مبنی قرار دیا۔شو کو ملنے والے منفی ردعمل کے بعد پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک آفیشل بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو مایوس کرنے پر معافی مانگی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ میکرز اس شو کے فارمیٹ کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ میں لکھا میں گزشتہ ہفتے سے آپ لوگوں کا ردعمل دیکھ رہی ہوں اور جب لوگ بڑی تعداد میں کسی چیز کے بارے میں آواز اٹھاتے ہیں تو ہمیشہ اس کا اثر ہوتا ہے۔ شو غلط ہوگیا اور مجھے افسوس ہے کہ شو میں میری شرکت نے آپ میں سے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا۔

’’دی ایکٹیوسٹ‘‘ رئیلیٹی شو سی بی ایس اور گلوبل سٹیزن کے تعاون سے پیش کیاجارہا تھا۔ تاہم بدھ کے روز سی بی ایس اور ان کے پروڈکشن پارٹنر زگلوبل سٹیزن اور لائیو نیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ’’دی ایکٹیوسٹ‘‘ کی پانچ قسطوں پر مشتمل مقابلہ سیریز کے بجائے اب اسے ایک وقتی دستاویزی فلم کے طورپر دوبارہ تشکیل دے رہے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

10 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

22 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

33 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

46 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

55 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

2 hours ago