نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کر کے جانے کے فیصلے پر انضمام الحق بھی برس پڑے ، سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق کپتان انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے گزشتہ روز پہلے ون ڈے میچ سے چند لمحے قبل یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا جس نے پاکستان کرکٹ کو شدید نقصان پہنچایا ۔ اس معاملے پر انضمام الحق بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ہے کہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے ساتھ ایسا نہیں کرتا جس طرح نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ کیا ہے ،وہ ہمارے مہمان تھے اور اگر انہیں کوئی تحفظات تھے تو وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرتے ،پاکستان نیوزی لینڈ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کر رہا تھا ،2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ہم تمام ٹیمز کو وہ سیکیورٹی دے رہے ہیں جو کسی ملک کے صدر کو دورے کے موقع پر دی جاتی ہے ۔انضمام الحق نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ آئی سی سی کو اس میں لازمی مداخلت کرنی چاہیے ، اگر نیوزی لینڈ کے پاس سیکیورٹی خدشات سے متعلق کچھ ہے تو وہ اسے دکھا کیوں نہیں رہا ہے ،اگر آپ پی سی بی کو نہیں دکھانا چاہتے تو کم از کم آئی سی سی کو دکھا دیں ۔ انضمام کا کہناتھا کہ یہاں تک کہ ہمارے وزیراعظم نے بھی ان سے بات کی اور یقین دہانیاں کروائیں ۔

ان کا کہناتھا کہ ا گر نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اپنے تحفظات بتائے ہوتے تو لازمی طورپر پاکستان کی ایجنسیوں نے معاملے کو دیکھنا تھا ، لیکن میچ سے چند لمحے قبل انہوں نے کہا کہ ہم تھریٹ الرٹ کی وجہ سے کھیل نہیں سکتے، چلیں کم از کم ہمیں یہی بتا دیں کہ آپ کا مسئلہ کیا ہے ، مجھے یہ سب کچھ ہضم نہیں ہو رہا ۔

Recent Posts

بارکھان میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور نظر آتش کردیا

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میں ایک اور موبائل ٹاور نظر آتش کردیالیویز کے مطابق بارکھان میں ایک…

3 mins ago

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

11 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

20 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

26 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

38 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

1 hour ago