سانحہ مستونگ، اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو ہونے والے افسوسناک سانحے کے پیشِ نظر آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتحادِ اہلسنت کی اپیل پر آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کم اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اتحاد اہلسنت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔خیال رہے کہ 12 ربیع الاول کو مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خودکش دھماکے سے اب تک 55 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

46 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

48 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

1 hour ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago