بچے نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ان کی مرسیڈیز گاڈی مانگ لی تو پھر انہوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز کا تحفہ دیکر بچے کی خواہش پوری کر دی .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گفٹ لینا کسے نہیں پسند؟ تحفہ اگر مہنگا ہو اور وہ بھی کسی مشہور شخصیت کی جانب سے دیا گیا ہو تو اسے تو ہر کوئی خوشی سے قبول کرتا ہے .

ایسا ہی کچھ ایک سعودی بچے کے ساتھ بھی ہوا جو سعودی فرمانروا سے ملنے کیلئے رش میں کھڑا تھا اور خوش قسمتی سے اس دوران بچے کی ملاقات محمد بن سلمان سے ہو بھی گئی .

بچے نے سعودی شہزادے سے ملتے ہی معصومیت بھرے انداز میں ان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مہنگی گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، محمد بن سلمان نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا .

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ خواہش کے اگلے ہی روز بچے کے گھر مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس کے علاوہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی جا رہی ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mohammed Sabah (@mohhammed_sabahh)

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بچے کو خوش نصیب سمجھا جارہا ہے جبکہ سعودی شہزادے کو بچے کی خواہشں پوری کرنے پر داد بھی دی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں