بچے نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ان کی مرسیڈیز گاڈی مانگ لی تو پھر انہوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز کا تحفہ دیکر بچے کی خواہش پوری کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گفٹ لینا کسے نہیں پسند؟ تحفہ اگر مہنگا ہو اور وہ بھی کسی مشہور شخصیت کی جانب سے دیا گیا ہو تو اسے تو ہر کوئی خوشی سے قبول کرتا ہے۔ایسا ہی کچھ ایک سعودی بچے کے ساتھ بھی ہوا جو سعودی فرمانروا سے ملنے کیلئے رش میں کھڑا تھا اور خوش قسمتی سے اس دوران بچے کی ملاقات محمد بن سلمان سے ہو بھی گئی۔

بچے نے سعودی شہزادے سے ملتے ہی معصومیت بھرے انداز میں ان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مہنگی گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، محمد بن سلمان نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا۔

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ خواہش کے اگلے ہی روز بچے کے گھر مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس کے علاوہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی جا رہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بچے کو خوش نصیب سمجھا جارہا ہے جبکہ سعودی شہزادے کو بچے کی خواہشں پوری کرنے پر داد بھی دی جارہی ہے۔

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

7 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

17 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

25 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

32 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

39 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

47 mins ago