پی ٹی آئی کا بڑا چھکا، لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اظہر عباس چانڈیا نے چوک سرور شہید میں کارنر میٹنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے اعلان کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔جس میں وہ بتاتے ہیں کہ میں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور اب پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔میری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے کئی ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں اور ان کی ہدایت پر حلقے میں کام بھی ہو رہا ہے۔
اظہر عباس چانڈیا 2018ء میں پی پی 269 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو ئے تھے۔

واضح رہے کہ 03 مئی2021 کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔ پی پی 269 سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔ مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور سیکرٹریٹ کی عمارت کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانو ںنے جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف کھوکھلے نعروں سے بہلایا۔کھوکھلے نعروں سے بہلانے والوں کو عوام نے عام انتخابات میں آئینہ دکھایا۔ہماری حکومت ہر وعدے کو پورا کر رہی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago