داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی) کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ مقامی سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کیا جاسکے اور بیمار معیشت کو استوار کیا جاسکے۔
ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے پانچویں اجلاس کا ایجنڈہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معاونت فراہم کرنے تک محدود نہیں تھا، بلکہ اس اجلاس میں داخلی معاملات بھی زیر بحث آئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایس آئی ایف سی کا میڈینٹ اب صرف غیرملکی سرمایہ کاروں کی معاونت تک محدود نہیں ہے۔
سول ملٹری لیڈرشپ کا حامل یہ فورم اب وزارتوں کی کارکردگی، سرمایہ کاروں اور حکومتی اداروں کے درمیان تنازعات کا تصفیہ، مختلف سیکٹرز کو گیس کی الاٹمنٹ، مختلف شہروں میں واٹرسپلائی کی اسکیموں، گردشی قرضے کا بندوبست اور آئل اسمگلنگ کو روکنے کا بھی اختیار اب اس فورم کے پاس ہے۔
ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری اور بیرون ممالک تعینات سفارتی مشنز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا، ایگزیکٹیو کمیٹی نے اس ہفتے دو دن طویل اجلاس کیا ہے اور ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کیلیے تجاویز فائنل کی ہیں۔
واضح رہے کہ اپیکس کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں جبکہ آرمی چیف بھی اپیکس کمیٹی میں شریک ہوتے ہیں جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کی صدارت نگران وزیر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ایک سینیئر پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کراچی اور لاہور میں آرمی چیف کی مقامی سرمایہ کاروں سے حالیہ ملاقاتوں کے دوران تاجروں نے آرمی چیف کو اس بات کا احساس دلایا تھا کہ معاشی بہتری کیلیے ایس آئی ایف سی کا دائرہ کار مقامی صنعتوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اپنے پانچویں اجلاس میں ایگزیکیوٹیو کمیٹی اس تجویز پر متفق ہوئی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپورٹرز کو اپنی آمدنی کا 50 فیصد حصہ باہر رکھنے کی اجازت دے دی جائے جو اس وقت 35 فیصد ہے۔ ایک اور آفیشل کا کہنا تھا کہ جب تک مقامی سرمایہ کار مطمئن نہیں ہوگا، تب تک باہر سے کوئی بڑی سرمایہ کاری آنا ممکن نہیں ہے، ایس آئی ایف سی کا بڑھتا ہوا دائرہ کار سول حکومت کے اختیارات کو مسدود کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق ایک صوبے کے چیف سیکریٹری نے اس پر اعتراض بھی کیا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

6 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

6 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago