کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن


کراچی(قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ شہری ماحول کو خراب کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔یہ بات انہوں نے آج بروز اتوار وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر ضلع شرقی کراچی میں افغانیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
افغانی ضلع شرقی کے جمشید زون کی یو سی 8 (پی ای سی ایچ ایس) کے کشمیر روڈ، علامہ اقبال روڈ، خالد بن ولید روڈ، سر سید روڈ، طارق روڈ اور نور گرائونڈ میں شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا اٹھا کر اس میں سے اپنی من پسند اشیاء نکال کر باقی کچرا نالوں میں پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے نالے بند ہوجاتے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی کچرا پھینکنے والی جگہ سے صفورا ورکشاپ تک الگ الگ مواد کی نقل و حمل کے لیئے افغانیوں نے ٹیم بنائی تھی۔ کچرا چننے والے افغانی نہ صرف پورے علاقے میں گندگی پھیلاتے ہیں بلکہ نالے بھی چوک کر دیتے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیرقانونی طور پر کچرا اٹھا کر شہر میں آلودگی پھلانے والے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ شہری ماحول کو خراب کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پولیس نے افغانیوں کی ٹیم کا سامان بھی ضبط کر لیا اور ان کا غیر قانونی کچرے کا ڈمپنگ پوانٹ بھی بند کر دی اور افغانیوں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔کچرے کی غیر قانونی نقل حمل کے خلاف آپریشن کی نگرانی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی امتیاز شاہ نے کی۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

6 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

10 mins ago

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا اسلام آباد (قدرت…

10 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

ریاض ( قدرت روزنامہ ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز…

12 mins ago

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…

20 mins ago

رواں سال جج کے موقع پر موسم کی صورتحال بارے سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ ) رواں سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین…

26 mins ago