ریاض(قدرت روزنامہ))سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے .
سعودی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے واقعے کی مذمت پر بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ ’سویڈن حکومت کی طرف سےانتہا پسندوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینا انتہائی افسوسناک ہے‘ .
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’متعدد یورپی ممالک میں اس طرح کے وقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘ .
وزارت خارجہ نے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشتعال ، نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے اس طرح کے وقعات کی فوری روک تھام کرتے ہوئے انتہا پسندوں کو اجازت نامے جاری نہ کرے .