کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وڈھ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں میر شفیق مینگل کا تعلق بلوچستان کے علاقے وڈھ سے ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ وہ لوگوں کو زبردستی اپنے پاس بلاتے ہیں اگر اس طرح تو وہ سردار اختر جان مینگل کو بھی اپنے پاس بلاتے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے تاکہ ان کے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچائی جاسکے میر شفیق مینگل سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل کے صاحبزادے ہیں میر شفیق مینگل اور سردار اختر مینگل کے درمیان اختلافات ضرور ہے . ان کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نگران وزیر د ا خلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میر شفیق مینگل بہت اچھے انسان ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں جہاں بھی قبائلی جھگڑے ہیں ان کے پیچھے سیاسی اختلافات ہیں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچ سرداروں کے خلاف جس نے بھی سیاست میں حصہ لیا ہے ان کے خلاف میدان میں نکل آتے ہیں تاکہ اس علاقے میں صرف ان کی اجا را داری ہو .
. .