میر شفیق مینگل بہت اچھے انسان ہیں، ان کیخلاف لوگوں کو زبردستی بلانے کا تاثر غلط ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وڈھ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں میر شفیق مینگل کا تعلق بلوچستان کے علاقے وڈھ سے ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ وہ لوگوں کو زبردستی اپنے پاس بلاتے ہیں اگر اس طرح تو وہ سردار اختر جان مینگل کو بھی اپنے پاس بلاتے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے تاکہ ان کے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچائی جاسکے میر شفیق مینگل سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل کے صاحبزادے ہیں میر شفیق مینگل اور سردار اختر مینگل کے درمیان اختلافات ضرور ہے۔ ان کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نگران وزیر د ا خلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میر شفیق مینگل بہت اچھے انسان ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں جہاں بھی قبائلی جھگڑے ہیں ان کے پیچھے سیاسی اختلافات ہیں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچ سرداروں کے خلاف جس نے بھی سیاست میں حصہ لیا ہے ان کے خلاف میدان میں نکل آتے ہیں تاکہ اس علاقے میں صرف ان کی اجا را داری ہو ۔

Recent Posts

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

میانوالی(قدرت روزنامہ) مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میانوالی کو…

18 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید…

24 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملہ، تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)تحقیقاتی اداروں کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے…

28 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی…

32 mins ago

اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند،فیض آبا د کیلئے کھلی ،سیکرٹریٹ کیلئے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال…

36 mins ago

پی آئی اے کا ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد…

43 mins ago