کوئٹہ (قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے . اور ان ممالک اور قومیں ترقی کی فوائد حاصل کرتی ہے جو جدید علوم پر عبور حاصل کرکے انکے بہتر استعمال کو بروئے کار لاتے ہیںتاکہ ملک اور قوم کے لئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12 سال بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سالانہ گرینڈ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا . انہوں نے اہل علم و دانشوروں سے گورنر بلوچستان آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے تحت مرحلہ وار دس ہزار افراد کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید مہارتیں سکھانے میں معاونت کی اپیل کی . اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین نجیب ہارون, ناصر مجید بلوچ، نگران صوبائی وزراءجان اچکزئی، قادر بخش بلوچ، سینٹر رخسانہ زبیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ سال کے طویل عرصے کے بعد کوئٹہ بلوچستان میں پی ای سی کا سالانہ اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اور سی پیک اور ریکوڈک جیسے گیم چینجر منصوبوں میں ہنر مند اور ٹیکنالوجی سے آراستہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہوگئے . انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے . اور ان ممالک اور قومیں ترقی کی فوائد حاصل کرتی ہے جو جدید علوم پر عبور اور انکے بہتر استعمال کو بروئے کار لاتے ہیں . اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اور سی پیک اور ریکوڈک جیسے گیم چینجر منصوبوں میں ہنر مند اور ٹیکنالوجی سے آراستہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہوگی . اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مہمانانِ گرامی، ماہرین اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں .
. .