انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اور ان ممالک اور قومیں ترقی کی فوائد حاصل کرتی ہے جو جدید علوم پر عبور حاصل کرکے انکے بہتر استعمال کو بروئے کار لاتے ہیںتاکہ ملک اور قوم کے لئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12 سال بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سالانہ گرینڈ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اہل علم و دانشوروں سے گورنر بلوچستان آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے تحت مرحلہ وار دس ہزار افراد کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید مہارتیں سکھانے میں معاونت کی اپیل کی۔اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین نجیب ہارون, ناصر مجید بلوچ، نگران صوبائی وزراءجان اچکزئی، قادر بخش بلوچ، سینٹر رخسانہ زبیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ سال کے طویل عرصے کے بعد کوئٹہ بلوچستان میں پی ای سی کا سالانہ اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اور سی پیک اور ریکوڈک جیسے گیم چینجر منصوبوں میں ہنر مند اور ٹیکنالوجی سے آراستہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہوگئے۔ انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اور ان ممالک اور قومیں ترقی کی فوائد حاصل کرتی ہے جو جدید علوم پر عبور اور انکے بہتر استعمال کو بروئے کار لاتے ہیں۔ اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اور سی پیک اور ریکوڈک جیسے گیم چینجر منصوبوں میں ہنر مند اور ٹیکنالوجی سے آراستہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہوگی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مہمانانِ گرامی، ماہرین اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

36 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

59 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

1 hour ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago