لوگوں کو نسلی، مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنا استعماری طاقتوں کی خواہش اور ضرورت ہے، کل جماعتی مشاورتی اجلاس

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان جن امور پر اتفاق ہے ان کو باہمی ربط کا بنیاد بنانا چاہیے اور جن چیزوں کے حوالے سے اختلاف ہو اس میں ایک دوسرے کی تردید نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ہم ایک دوسرے کے راستے کا روک نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنے زیر صدارت منعقد ہونے والے کل جماعتی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں یونٹوں کو برابری کی حیثیت نہ دینے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے ہمیں بنیادی انسانی اقدار اور حقوق کی تحفظ کیلئے متحد ہونا چاہیے اور آپس میں برداشت کا ماحول قائم کرنا چاہیے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مشترکہ مشاورتی پلیٹ فارم کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام سیاسی قوتوں کے درمیان مشترکہ اہداف کا تعین اور ان کیلئے مشترکہ کاوشیں وقت کی ضرورت ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا صوبہ بدامنی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے ایسے حالات میں ریاست ہی ایسا کردار ادا کرسکتی ہے کہ لوگوں کے جان مال اور عزت آبرو کا تحفظ یقینی بنائے لیکن یہاں تو خود ریاست کے اپنے کردار کے حوالے سے شکوک و شبہات لوگوں کے ذہنوں میں پائے جاتے ہیں ہمیں ہر قسم کے جبر کے خاتمے کو اپنا مشن بنانا ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (س) کے صوبائی امیر مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ ہماری جماعت مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل اور اس کے قیام کے مقاصد اور جدوجہد سے بھرپور اتفاق کا اعلان کرتی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم نے کہا کہ امن و امان تباہی سے دوچار ہے اور لوگوں کیلئے روزگار کے راستے مسدود کئے جارہے ہیں اس صورتحال میں ان اداروں کو ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے جو تنخواہ ہی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے نام پر لیتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جماعت کی طرف سے مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں ہونے والے دھماکے اور کراچی میں مولانا ضیا الرحمن مدنی کو قتل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مشترکہ مشاورتی فورم کی تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو نسلی لسانی مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنا استعماری طاقتوں کی خواہش اور ضرورت ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے لیکن ہمارے اسٹیبلشمنٹ نے شروع دن سے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ یہاں پر ایک ہی اکائی کی بالادستی ہوگی جس کی وجہ سے ہمارے مشکلات اور مصائب ختم ہونے میں نہیں آرہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر صوبائی نائب صدر نوابزادہ امین خان جوگیزئی نے کہا کہ مصیبتیں اور مسائل یہاں کسی خاص زبان اور قومیت کو نہیں بلکہ ہمارے جغرافیہ کو درپیش ہے ان حالات کے مقابلے کیلئے ہم سب کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنی چاہیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چنگیز حیءبلوچ نے کہا کہ طاقتور اپنی طاقت رضامندی سے کبھی واپس نہیں لیتا اس لئے سیاسی جماعتوں کو براہ راست عوام کو اپروچ کرناچاہیے اجلاس میں تمام شریک جماعتوں کی طرف سے مستقل مشاورتی فورم کو فعال کرنے کیلئے صوبائی صدر سمیت چار چار ارکان کے ناموں کی فہرست بنائی گئی مشاورتی فورم کا آئندہ اجلاس پانچ اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے مولانا محمد خان شیرانی کے رہائش گاہ میں طلب کر لیا گیا۔

Recent Posts

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

میانوالی(قدرت روزنامہ) مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میانوالی کو…

15 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید…

21 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملہ، تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)تحقیقاتی اداروں کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے…

25 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی…

29 mins ago

اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند،فیض آبا د کیلئے کھلی ،سیکرٹریٹ کیلئے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال…

33 mins ago

پی آئی اے کا ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد…

40 mins ago