وزیراطلاعات جان اچکزئی کا مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان

شہدا کے لواحقین کو15لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 5 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ پر ہر پاکستانی دکھ کا اظہار کیا آرمی چیف کا بلوچستان کے دورے کے دوران کہا کہ ہر خون کا بدلہ لیا جائے گا،،پاک فوج سمیت تمام ادارے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کے مانند کھڑی ہیں سانحہ مستونگ میں حکومت بلوچستان نے شہدا کے لواحقین کو فی کس کو 15لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔جان اچکزئی نے کہا کہ مستونگ خود کش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے حملہ آور کی عمر 15سے17 سال تھی اسکی دونوں ٹانگیں اور ایک ہاتھ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے سیکورٹی میں کوئی خلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ جان اچکزئی نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا ہے سانحہ مستونگ کے مہروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے سیکورٹی ادارے صرف ایڈوائس کر سکتے ہیں ریلی اور جلسہ کرنا ہر سیاسی اور مذہبی جماعت کا حق ہیدہشت گردی کی جنگ میں ہماری فورسز جانوں کا نظرانہ دے رہی ہیں فورسز کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ ہر پاکستانی نے دکھ اظہار کیا آج سانحہ کے حوالے سے سوگ کا تیسرا روز ہے بلوچستان اور پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گا بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ریاست انکے ساتھ کھڑی اور پاک فوج سمیت دیگر اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کو انکے بلوں سے نکالاجائے گا سانحہ مستونگ کی شہدا کی جتنی ممکن ہوسکے گا مدد کریں گے حکومت بلوچستان نے سانحے میں شہدا کے لواحقین کو فی کو 15لاکھ،شدید زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2،2لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے انہوں نے کہا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم خوش آمد ید کہتے ہیں آرمی چیف نے کوئٹہ کے دورے کے موقعے پر کہا کہ شہید کا بدلہ لیں گے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے جان اچکزئی کا کہناہے کہ بلوچستان بھر میں سیکورٹی کا ازسرنوجائزہ لے رہے ہیں جلد اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے مستونگ خود کش دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ خود کش حملہ آور کی عمر 15سے18سال کی درمیان تھی نگران وزیراطلاعات کا مزید کہناتھا کہ اسمنگلنگ اور اسمنگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان بلوچستان میں دہشت گردی میں پڑوسی ملک کے تانے بانے ملتے ہیں پہلے بھی دہشت گردی میں بھارت کے تانے بانے ملتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہشت گردوں انکے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں تک جائیں گے دہشت گردوں کے خلاف پورے پاکستان میں آئی بی اوز کئے جائیں گے۔ نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے سمیت غیرملکیوں کو ان کے ملکوں کو بھجوایا جائے گا۔جان اچکزئی نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف وزیر اعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں سیکورٹی اداروں نے سمگلنگ پر کافی حد تک قابو پایا ہیاسمگلنگ کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے۔

Recent Posts

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

میانوالی(قدرت روزنامہ) مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میانوالی کو…

22 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید…

27 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملہ، تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)تحقیقاتی اداروں کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے…

31 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی…

35 mins ago

اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند،فیض آبا د کیلئے کھلی ،سیکرٹریٹ کیلئے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال…

39 mins ago

پی آئی اے کا ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد…

47 mins ago