نیویارک(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی . پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 1000 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے .
سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق پاکستان میں اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہتا ہے .
تفصیلات کے مطابق پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت 202,000 روپے فی تولہ رہی . 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے . کم مقدار میں سونا خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے، 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت اب 173,182 روپے ہے .
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 10 گرام 22 قیراط سونا 158,751 روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے . پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 1000 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے . سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق پاکستان میں اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہتا ہے .
تاہم 30 ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ 3 ہزار ریکارڈ کی گئی . ایک ماہ کے دورن سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی .