اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سائفرکیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ دونوں کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیاجاتا ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفرکیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ چالان کی نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…