نصیرآباد، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ تلف

نصیرآباد(قدرت روزنامہ) دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ( بی ایف اے ) کا نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن،جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعہ ملک سیمپلز کی آن دی اسپاٹ ٹیسٹنگ ، 7 مراکز کا دودھ ملاوٹی ثابت ہوگئی۔ ملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ کی بڑی مقدار تلف ، ملک شاپس پر جرمانے عائد کردیے گئے ہیں،صفائی و اشیاء اسٹوریج کے انتظامات بارے 10 مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔انسپیکشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نصیر آباد بھی بی ایف اے حکام کے ہمراہ موجود رہے ۔ ملک شاپس مالکان کو دودھ کی مقدار بڑھانے کیلئے پانی و اسکمڈ ملک پاؤڈر کی آمیزش پر جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کے ہمراہ 1 آئس فیکٹری کا بھی معائنہ کیا۔ بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق فیکٹری میں صفائی و برف کی تیاری اور اسٹوریج کا عمل مجموعی طور پر ایس او پیز کے برخلاف پایا گیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago